الیکٹرانک آئی فارم ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا

تاجروں کو امپورٹ سے متعلقہ معاملات جلد نمٹانے میں مدد ملے گی

جمعرات 7 اپریل 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) الیکٹرانک آئی فارم ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا کیونکہ اس سے تاجروں کو امپورٹ سے متعلقہ معاملات جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے لاہور چیمبر میں منعقدہ سیمینار سے خڑاب کرتے ہوئے کیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر فضل محمودء لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید۔

ایڈشنل ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹومیشن عبدالحئی شیخ۔ کلکٹر کسٹمز ذوالفقار یونس اور لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر آفتاب احمد وہرہ نے اس موقع پر خڑاب کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹومیشن نوید میمن ۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سید مختار علی۔ میاں زاہد جاوید۔ نجم الحسن۔ سابق ایگزیکٹو کمیٹی اراکین خواجہ خاور رشید۔

(جاری ہے)

حاجی اکرم۔

فہیم الرحمن۔ ذیشان خلیل اور صدیق الریحان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک فضل محمود نے کہا کہ الیکٹرانک آئی فارم تاجروں کو بہترین سہولت مہیا کرے گا جو ملک کی معاشی ترقی کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تاجروں کا قیمتی وقت بچے گا اور وہ کہیں بھی بیٹھ کر اپنے تجارتی امور سرانجام دے سکیں گے۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد نجی شعبے کے نمائندوں کو الیکٹرانک آئی فارم کی تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر کوئی بھی کاروبار ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ بات بڑی خوشی کی بات ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن اس سلسلے میں بہترین گرانقدر کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :