پولوخون میں شامل، نانا میجر جاوید مواز خان پولو کے بڑے کھلاڑی رہے ہیں پھران کے ماموں اور کزنز بھی پولو انٹرنیشنل لیول تک کھیلے ہیں، پولو کھلاڑی ، سید شہریار بخاری

جمعرات 7 اپریل 2016 20:23

پولوخون میں شامل، نانا میجر جاوید مواز خان پولو کے بڑے کھلاڑی رہے ہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) ابھرتے ہوئے پولو کھلاڑی سید شہریار بخاری نے کہا ہے کہ پولو ان کے خون میں شامل ہیں۔ان کے نانا میجر جاوید مواز خان پولو کے بڑے کھلاڑی رہے ہیں پھران کے ماموں اور کزنز بھی پولو انٹرنیشنل لیول تک کھیلے ہیں۔ چچا فیصل صالح حیات پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے گزشتہ بارہ سال سے صدر ہیں۔ شہریار کا کہنا تھا کہ ان کے چچا نے انہیں بہت کچھ سکھایا ہے۔

کھیلوں میں حصہ لینے سے لے کر سیاست کرنا تک ان کے والد اسد بخاری اور چچا فیصل صالح حیات نے سکھایا ہے۔ مستقبل میں ان کے ساتھ سیاست کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ پاکستانی سیاست میں نئے لوگوں کیلئے بہت جگہ ہے۔ پچھلے سال امریکہ سے گوروں کی ٹیم کو لایا اور پاکستان بمقابلہ امریکہ پولو کا نمائشی میچ منعقد کروایا جس سے پاکستان کا باہر بہت اچھا امیج گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے وہ نمائشی میچ دو گول کے فرق سے جیتا مگر پوری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج گیا۔ پاکستان میں پولو کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ اس سال پولو کی کوالٹی بہت بہتر ہوئی۔ امریکہ میں سین انٹنیوپولو کلب کی طرف سے دو سال سے پولو کھیل رہا ہوں۔ میں نے دس سال کی عمر سے پولو کھیلنی شروع کی تھی۔ امریکہ کی ریاست ٹیکساس سے کمرشل پلائٹ کا کورس مکمل کرنے والے شہریار بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی پوری دنیا میں بہت قدر ہے۔اگلے سال اپنی ٹیم بنا کر کھیلیں گے۔ لاہور پولو کلب جیسا کلب پورے پاکستان میں کہیں نہیں۔ یہ پولو کی سب سے بڑی نرسری ہے۔ دیگر کلبوں کو لاہور پولو تک پہنچنے کیلئے پندرہ سے بیس سال چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :