چنیوٹ ،چک نمبر134لونے میں گندم کی کٹائی شروع

جمعرات 7 اپریل 2016 20:23

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء ) چک نمبر134لونے میں گندم کی کٹائی شروع کردی گئی ذرائع کے مطابق چک نمبر 134لونے میں زمیندار جاوید لونا نے اپنے تیرہ ایکٹر زمین پر کھڑی فصل گندم کی کٹائی شروع کردی جاوید لونا کے مطابق وہ ضلع بھر میں پہلا زمیندار ہے جو گندم کی کٹائی شروع کررہا ہے کیونکہ اس کی فصل مکمل طور پر تیار ہوچکی ہے ان کا کہنا ہے کہ دو دنوں کے اندر اندر کی کٹائی مکمل ہوجائے گی گندم کی کٹائی چائینہ کی نئی جدید مشین کے ذریعے کی جارہی ہے جو نئی منگوائی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ اس فصل کی پیدوار بہت اچھی ہوئی ہے جاوید لونا کا کہنا تھا کہ گندم کے دانوں اور بھوسے کو الگ الگ کیا جائے گا جبکہ گندم اپنے استعمال کے علاوہ باقی منڈی میں سیل کردی جائے گی