محکمہ تعلیم مانسہرہ میں سروس کارڈ کے نام پر لوٹ سیل

جمعرات 7 اپریل 2016 20:21

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) محکمہ تعلیم مانسہرہ میں سروس کارڈ کے نام پر لوٹ سیل لگادی گئی ۔

(جاری ہے)

غریب فی میل ٹیچر سے 35 روپے سروس کارڈ کی بجائے سو روپے میں بنانا شروع کردیا کارڈ بنالو کے نام سے مال بناؤ کی مہم شروع کردی جس پر عوامی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی واقعات کے مطابق ڈی او فی میل محکمہ تعلیم مانسہرہ میں سروس کارڈ کے نام پر پیدا گیری مہم شروع کردی جس کی تحقیقات کے لئے مانسہرہ کے سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی نے اچانک ایف ڈی او میل مانسہرہ کے دفتر پر فون کرکے ڈی او فی فی میل فائزہ رشید سے تفصیلات معلوم کی جس پر ڈی او نے صحافی کو کورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مائی کا لال میرا کچھ نہیں بگاڑی سکتا ہم نے اگر سروس کارڈ پر 35 کی بجائے سو روپے لیا ہے تو کیا قیامت آگئی

متعلقہ عنوان :