Live Updates

کمیشن خود مختار نہ بنایا گیا تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 اپریل 2016 19:55

کمیشن خود مختار نہ بنایا گیا تو سڑکوں پر آنے کے سوا  کوئی چارہ نہیں ہوگا: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کمیشن خود مختار نہ بنایا گیا تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے حکومت نے خودمختار کمیشن نہ قائم کیا تو پھر سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ پاناما لیکس پر چیف جسٹس کے تحت کمیشن بنانا چاہیے۔ کمیشن میں فرانزک ایکسپرٹ شامل کیے جائیں۔ کمیشن میں بنی گالا اور میرے اثاثے کی بھی تفتیش کرالیں۔ کمیشن میری تحقیقات کرالے میں خود کو پیش کرتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات