چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس، پیشہ وارانہ امور، شوال اور ملک کے بقیہ حصوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز سمیت داخلی و بیرونی سلامتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جمعرات 7 اپریل 2016 19:50

راولپنڈی ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں پیشہ وارانہ امور، شوال اور ملک کے بقیہ حصوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز سمیت داخلی و بیرونی سلامتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ اجلاس کو پاکستان میں مخالف انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سرگرمیوں اور اس پر ردعمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ پاکستان کے خلاف معاندانہ کارروائیوں جن سے ہماری سلامتی اور ترقی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کو روکنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔