پیرا ڈائیز ہاکی کلب کریانوالہ اور المجاہد ہاکی ٹیم ٹبیِ نے مشترکہ طورپر پانچواں فاطمہ شاہ محمد میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 7 اپریل 2016 19:42

پیرا ڈائیز ہاکی کلب کریانوالہ اور المجاہد ہاکی ٹیم ٹبیِ نے مشترکہ طورپر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) پیرا ڈائیز ہاکی کلب کریانوالہ اور المجاہد ہاکی ٹیم ٹبیِ نے مشترکہ طورپر پانچواں فاطمہ شاہ محمد میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ ٹورنامنٹ پیراڈائز، پرومارک اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن نے گاؤں چک نمبر 73/RBکریانوالہ، میں منعقد کیا۔ دونوں ٹیموں نے بہت اچھا کھیلا اور دیکھنے والے دونوں ٹیموں کی مہارت سے لُطف اندوزہوئے۔

ٹورنامنٹ کا موضوع ’’پاکستان کوپولیو سے پاکستان سے پاک کریں/آئیں پولیو ختم کریں‘ ‘تھا۔ سولہ گاؤں کی ٹیموں نے اس علاقائی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ جیتنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی دی گئی۔ جیتنے والی ٹیموں کو 35000/- روپے نقد انعام برابر تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیراڈائز ہاکی کلب کے محمد کاشف مین آف دی میچ جبکہ المجاہد کلب کے محمد وقاص مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پولیو آگاہی پر مشتمل ٹی-شرٹس، ٹوپیاں اور دوسرے تحفے تعاون کرنے والوں کی طرف سے دیئے گئے۔ میرعارف علی ڈسٹرکٹ گورنر الیکٹ روٹری انٹرنیشنل فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی تھے۔ لیفٹینیٹ جنرل چوہدری سردار علی، کرنل نواب علی،ڈاکٹر فواد چوہدری، بلال چوہدری،شکیل احمد، نعیم اسلم، عبدلحلیم، اقبال ملک (بالی)، وسیم اسلم اور نعمان صدیقی کے علاوہ بڑی تعدادمیں گاؤں علاقہ کی مشہور شخصیات نے ٹورنامنٹ دیکھا۔

چیف پیراڈائز ہاکی کلب اورسابق ڈسٹرکٹ گورنر شہزاد احمد اورپیراڈائز کواڈینیٹر مُختار احمدنے ٹورنامنٹ منعقدکروایا۔فائنل میچ کے بعد بچوں کے لئے ایک پولیو آگاہی واک منعقد کی گئی ۔ واک میں بتایا گیا کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے چایئے۔ پولیو پیغام کے ساتھ پنسل، بیج اور کپ بچوں میں تقسیم کئے گئے۔ پرومارک، روٹری نیشنل پولیو پلس کمیٹی، انٹرلوپ، موبی لنک، کوکاکولا، کینن فوم اور کوپر گیٹ کیبلز نے پانچ دِ ن کی تقریب کو سپانسر کیا۔

متعلقہ عنوان :