وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوہستان میں بارشوں سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مستقل بنیادوں پر بحالی کیلئے منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت

حکومت بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا باقاعدہ سروے کریگی ،غیر قانونی ،ناجائز تعمیرات کی صورت میں ہر گز کسی کو معاوضہ ادا نہیں کیا جائیگا جنگلوں کی بے دریغ کٹائی بھی بارشوں اور سیلابوں کا سبب بن رہی ہے لوگ ندی نالوں کے کنارے تعمیرات سے گریز کریں،پرویزخٹک کاتقریب سے خطاب

جمعرات 7 اپریل 2016 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع کوہستان میں حالیہ بارشوں سے تبادہ شدہ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی مستقل بنیادوں پر بحالی کیلئے منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس مقصد کیلئے ضروری وسائل کی فراہمی کایقین دلایا ہے وہ پٹن ضلع کوہستان اور شانگلہ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے فضائی اور زمینی جائزے کے بعد متاثرین کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، مشیر برائے وزیراعلیٰ عبد الحق، معاون خصوصی عبد المنعم خان، ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے اُن کے ہمراہ تھے اجتماع سے وزیراعلیٰ کے مشیر عبد الحق اور مولانا کریم داد نے بھی خطاب کیا مقررین نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر کوہستان نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ضلع میں حالیہ بارشوں سے 14 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ کو متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ متاثرین کی دلجوئی اور اُن کے نقصانات کے ازالے کیلئے آئے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے ایک موثر نظام وضع کیا ہے جس کے تحت قدرتی آفات کی صورت میں خود بخود بحالی کا عمل اور متاثرین کو معاوضہ ملنا شروع ہو جاتا ہے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوہستان کو متعلقہ محکموں کی مدد سے بحالی کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نقصانات کے اندازے اور مستقل بحالی کیلئے منصوبہ تشکیل دینے کا حکم دیا انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا باقاعدہ سروے کرے گی اور غیر قانونی اور ناجائز تعمیرات کی صورت میں ہر گز کسی کو معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کو مستقل طور پر سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے مرکزی حکومت کے تعاون سے منصوبہ تشکیل دیا جارہا ہے وزیراعلیٰ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں انسانی کوتاہیوں اور غلطیوں کا بڑا ہاتھ ہے انہوں نے کہاکہ 2010 کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے سروے سے ثابت ہو ا تھا کہ تجاوزات اس کا سب سے بڑا سبب ہیں اسی طرح اُنہوں نے کہا کہ جنگلوں کی بے دریغ کٹائی بھی بارشوں اور سیلابوں کا سبب بن رہی ہے اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ندی نالوں کے کنارے تعمیرات سے گریز کریں اور پانی کے بہاو کو روکنے سے اجتناب کریں اس طرح انہوں نے سیلابوں کی روک تھام اور زمینی کٹاؤ روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی تلقین کی انہوں نے کہاکہ صوبے میں ایک ارب پودے لگائے جارہے ہیں جن میں سے پچاس کروڑ اس سال کے اختتام تک لگائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اگر ہر آدمی ایک درخت لگائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے انہوں نے لوگوں سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع کوہستان میں موجود کٹی ہو ئی تعمیراتی لکڑی کو شفاف طریقے سے فروخت کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے اسی طرح انہوں نے ضلع کوہستان میں لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریوں کی بھرتیاں انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر کرانے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :