ڈیرہ غازی خان ٗ جنوبی پنجاب میں دہشتگر دوں کے خلاف آپریشن ٗ 100کے قریب سہولت کار گرفتار

آپریشن میں پولیس ، ایلیٹ فورس ، سی ٹی ڈی اور رینجرز کے 1600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں ٗنجی ٹی وی

جمعرات 7 اپریل 2016 19:36

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 100 کے قریب دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس ، ایلیٹ فورس ، سی ٹی ڈی اور رینجرز کے 1600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے جمعرات کے روز ڈیرہ غازی خان اور گردونواح کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 100 کے قریب دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔

علاوہ ازیں سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے بارڈرز پر ناکہ بندی کرکے آرمی کی چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جہاں پر لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے پنجاب سے گزشتہ 10 دنوں کے دوران 940 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے ہیں ٗایک روز قبل بھی 800 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :