ایک شخص کی کرپشن کو بچانے کیلئے ملک کے سب سے بڑے خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ٗعمران خان

جمہوریت کو سننے کی برداشت ہونی چاہیے ٗلوگوں کی مدد نہیں کر سکتے تو خیراتی ادارے کو تباہ نہ کیا جائے ٗمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 اپریل 2016 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک شخص کی کرپشن کو بچانے کیلئے ملک کے سب سے بڑے خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کا جو تین ملین ڈالر انویسٹ کیا گیا تھا وہ واپس آچکا ہے ایک جھوٹ بچانے کیلئے یہ لوگ 100 جھوٹ بول رہے ہیں کرپشن اور چوری بچانے کیلئے سب سے بڑے خیراتی ادارے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاناما لیکس کے حوا لے سے اپنے مطالبات اسمبلی میں رکھوں گا اگر لوگوں کی مدد نہیں کر سکتے تو خیراتی ادارے کو تباہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا میں اسمبلی میں قوم کی آواز کو بلند کروں گا۔ جمہوریت میں حکومت کو سننے کی برداشت ہونی چاہئے ٗ اب وقت آ گیا ہے پاناما لیکس کی صیح معنوں میں تحقیقات ہو۔

متعلقہ عنوان :