Live Updates

بنوں ٗ ناظم کی حلف برداری کی تقریب کے دوران پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان کے درمیان جھگڑا ہوگیا

اراکین نے ایک دوسرے پرجوتے برسائے اور کرسیاں بھی پھینکیں دونوں جماعتوں میں جھگڑے کی وجہ ایک اقلیتی رکن کا پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جے یوآئی میں شمولیت کو بتائی جارہی ہے ٗذرائع

جمعرات 7 اپریل 2016 19:33

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) بنوں میں ناظم کی حلف برداری کی تقریب کے دوران پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران اراکین نے ایک دوسرے پرجوتے برسائے اور کرسیاں بھی پھینکیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بنو ں کی ضلعی اسمبلی میں تحصیل اور ضلعی نظامت کیلئے ووٹنگ جاری تھی کہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) کے اراکین ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور معمولی تکرار کے بعد شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی،اس دوران اراکین نے ایک دوسرے پر ہاتھوں کے علاوہ جوتے بھی برسائے ٗ کرسیاں بھی اٹھا کر پھینکی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں میں جھگڑے کی وجہ ایک اقلیتی رکن کا پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جے یوآئی میں شمولیت کو بتائی جارہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات