متحدہ قومی موومنٹ نے پاناما پیپر لیکس پر بحث کے لئے سینٹ میں تحریک التواء جمع کروادی

حکومت سرمایہ باہر بھیجنے والے تمام افراد کی فہرست ایوان میں پیش کرے ٗ تحریک التوا

جمعرات 7 اپریل 2016 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ نے پاناما پیپر لیکس پر بحث کے لئے سینٹ میں تحریک التواء جمع کروادی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر شہدی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیاکہ پاناما پیپرز لیکس سے نا صرف وزیراعظم نواز شریف کا خاندان بلکہ 200 سے زائد معروف پاکستانی بے نقاب ہوئے ہیں جنہوں نے ٹیکس سے بچنے کے لئے سرمایہ بیرون ملک بھیجا، ان میں سیاسی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔

تحریک التوا میں کہا گیا کہ حکومت سرمایہ باہر بھیجنے والے تمام افراد کی فہرست ایوان میں پیش کرے،معاشرے سے ایسی برائیوں کے خاتمہ کے لئے اقدامات کی رپورٹ لائی جائے اور یہ معاملہ ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کے لئے نیب کے حوالے کر دیا جائے۔