پانامہ لیکس پر واویلا کرنیوالے کسی سازش کا حصہ تو ہوسکتے ہیں لیکن حقائق کے دشمن ہو ں گے،میاں محمد منیر

جو ڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد تمام معاملات اس فورم پر لے جانے ہوں گے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

جمعرات 7 اپریل 2016 19:23

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیرنے کہاہے کہ پانامہ لیکس پر واویلا کرنے والے کسی سازش کا حصہ تو ہوسکتے ہیں لیکن حقائق کے دشمن ہو ں گے جو ڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد تمام معاملات اس فورم پر لے جانے ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا میاں محمد منیر نے کہا کہ جمہوریت کا حسن کے ہے اپوزیشن سمیت ہر فرد اپنے من میں اٹھنے والے سوالا ت کے لئے متعلقہ فورم پر لے کر جائے اگر وہ ایسا نہیں کرتا اور سٹرکوں اور میڈیا میں واویلا کرتا ہے تو اس کا مطلب واضع ہوجاتا ہے کہ صرف تخریبی کارروائیاں کرنا مقصود ہے جس سے ملک و قوم کے تر قی کے راستے سے ڈی ریل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے ایک واضع پیغام دیا ہے کہ ان کے اور ان کے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں اگر کسی کو کوئی شک و شبہ ہے تو پھر کمیشن کے روبرو پیش ہو انہوں نے کہاکہ خو د پانامہ لیکس کے ذمہ داروں نے کہاہے کہ یہ محض معلومات ہے ان کو غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا اس کے باوجود کمیشن کا قیام اس امر کی دلیل ہے کہ حکمران اپنے احتسا ب کے لئے ہر وقت پیش کرنے کو تیار ہیں اب سوال اٹھانے والے ہر فرد ،ادارے اور اپوزیشن کی ذمہ درای ہے کہ وہ اس فورم کے سامنے پیش ہوکر مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف اپنا کیس پیش کرے تاکہ جمہوری روایات کے مطابق واویلاکرنے کی بجائے حقائق پر بات کی جائے

متعلقہ عنوان :