بلیک وارنٹ ”دوبارہ“جاری،6 افرادکے2 قاتلوں کو پھانسی 9 اپریل کو ہوگی،جیل کی سیکورٹی مزید سخت

جمعرات 7 اپریل 2016 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) کوٹ لکھپت جیل میں میں سزائے موت کے 4 قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیاجبکہ جیل کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد کے رہائشی 2 بھائیوں سمیت سزائے موت کے چار قیدیوں کو بدھ کی علی الصبح پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت کے جج شہباز علی پراچہ نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قید دو مجرمان ناصر اور طاہر کے دوبارہ بلیک وارنٹ جاری کر دئیے ہیں جنہیں 9 اپریل کو پھانسی تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، استغاثہ کے مطابق مجرمان نے نارووال میں دیرینہ دشمنی پر چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس مختلف مقدمات میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ تختہ دار پر لٹکائے جانے وال ے ملزمان کی تعداد 326 تھی

متعلقہ عنوان :