ژوب،کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،نذر محمد کھیتران

جمعرات 7 اپریل 2016 19:01

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔سٹیڈیم کے چوکیدار اپنی ڈیوٹی یقینی بنائیں غفلت بھرتنے پر سخت کاروائی عمل میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ژوب نذر محمد کھیتران نے فٹ بال کھلاڑیوں کی دعوت پر عرفان اسٹیڈیم کے معائنہ اور جاری کام کا جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے فٹ بال کھلاڑیوں کے اس جذبے کو سراہا کہ وہ اپنی مدد آپ اور چندہ سے گراوٴنڈ لیول پر کام کررہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی سی نے اپنی جانب سے بھی تعاوٴن کا یقین دلایا ۔کھلاڑیوں نے ڈی سی کو بریفنگ دی اور کہا کہ چوکیدار اسٹیڈیم کی دیکھ بھال نہیں کر رہے ہیں۔جس سے گراوٴنڈ دن بہ دن خراب ہوتا جا رہا ہے۔ڈی سی نے کہاکہ چوکیدار اپنے فرائض یقین بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔حکو مت علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے ہی ایک صحت مند معاشرے کا قیام ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :