نادرا کی جانب سے سکھر ریجن کے مختلف علاقوں میں موبائل وین بھیجنے کا شیڈول

جمعرات 7 اپریل 2016 18:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے سکھر ریجن کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بناکر دینے کیلئے 15 اپریل 2016 تک موبائل وین بھیجنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر ضلع میں نیشنل رجسٹریشن سنٹر سکھر میں 15 اپریل 2016 تک یوسی تعلقہ پنوعاقل اور روہڑی ڈسٹرکٹ سکھر کے عوام کیلئے موبائل وین 11موجود رہیگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح موبائل وین 14 تعلقہ نیو سکھر ڈسٹرکٹ سکھر کی یونین کونسلوں میں موجود رہیگی۔ خیرپور ضلع میں تعلقہ کنگری کی یونین کونسلوں میں 15 اپریل 2016موبائل وین 19، جبکہ انہیں تاریخوں میں گمبٹ اور سوبھودیرو تعلقوں کی یونین کونسلوں میں موبائل وین 21موجود رہیگی۔ اسی طرح میر پور ماتھیلو ضلع گھوٹکی میں بھی 15 اپریل 2016تک موبائل وین 13، جبکہ نیشنل رجسٹریشن سینٹر گھوٹکی میں موبائل وین 01 موجود رہیگی۔ عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا درستگیوں کے سلسلے میں مندرجہ بالا شیڈول کے مطابق نادرا کی گشتی ٹیموں سے رابطے میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :