کراچی ،پاکستان ریلوے لوکوشیڈکراچی کینٹ میں ترقی سے محروم ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 7 اپریل 2016 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) پاکستان ریلوے لوکوشیڈکراچی کینٹ میں ترقی سے محروم ملازمین جوکہ تقریبا" 25 سال کے طویل عرصہ دراز سے ہیلپر کی پوسٹ پر کام کرنیوالے مزدوروں کی کثیر تعداد نے اپنے حق کے حصول کیلئے جمعرات کو لوکوشیڈ میں پرامن احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آل پاکستان ریلوے شیڈٹیکنیکل اسٹاف کے رہنما سیدشاھداقبال،حمیدبلوچ،وحیداسلم،نعیم خان،حاجی محمدنصراﷲ خان،ناظم لغاری،جاویدخانخیل،عبیداﷲ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ریلوے انتظامیہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پرعمل پیرا ہے اور حیلے بہانے سے کام لیتے ہوئے مزدوروں کو انکے حقوق سے محروم کرنے میں مصروف ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 اپریل بروز ہفتہ تک ریلوے انتظامیہ ترقی سے محروم افراد کی پرموشن لسٹ مہیا کرے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری ریلوے انتظامیہ پر عائد ہوگی.دریں اثنا شیڈٹیکنیکل اسٹاف کے تمام رہنماں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ریلویانتظامیہ نے 9 اپریل بروز ہفتہ تک اگر مکمل پرموشن لسٹ جاری نہیں کی تو 11 اپریل بروز پیر کو لوکوشیڈکراچی کینٹ میں مکمل ہڑتال ہوگی.

متعلقہ عنوان :