وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ذکر پر جذباتی‘ ڈائس چھوڑ کر میز پر مکے برسا دیئے

جمعرات 7 اپریل 2016 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ذکر پر جذباتی ‘ڈائس چھوڑ کر میز پر مکے برسا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایک تقریب سے دوران ِخطاب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ذکر پر جذباتی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اشرافیہ نہیں چاہتی کہ غریب کے بچے عزت کا سفر کریں‘اشرافیہ چاہتی ہے کہ لینڈ کروزر اور پجارو ہوں اور رات کو جام چلیں‘چند مٹھی بھر اشرافیہ منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں ‘شہباز شریف نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ فلاحی منصوبوں کے راستے کے پتھروں کو گہرے سمندروں میں غرق کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :