اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،چیئرمین ضلعی اوورسیز کمیٹی
جمعرات 7 اپریل 2016 17:42
مظفرگڑھ ۔07اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، یہ بات چیئرمین ضلعی اوور سیز کمیٹی ایم پی اے احمد قسور کریم لنگڑیال نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی سی او شوکت علی بھی ان کے ہمراہ تھے، چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان شرکت کریں تاکہ پیش کئے جانے والے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے میں معاونت مل سکے، انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے، نادرا، سوئی گیس ،واپڈ اور پاسپورٹ آفس کے نمائندگان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی 22درخواستیں پیش کی گئیں جن میں 9درخواستیں زمین کے تنازعات ،ایک درخواست جائیداد کے تنازعہ،ایک درخواست رہائشی مکان کے تنازعے ،4درخواستیں رقم کے لین دین ، 2درخواستیں ویزہ کے حصول، ایک درخواست پٹواری کے خلاف، ایک درخواست فون پر دھمکیاں دینے،ایک درخواست واپڈا کازیادہ بل بھیجنے اور ایک درخواست ایف آئی آر کے اندراج کیلئے دی گئیں تھیں، موقع پر موجود درخواست گزاروں کا موقف سنا گیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے اور حقدار کو اس کا حق دلوانے میں تمام وسائل کو برؤے کار لایا جائے ، اجلاس میں اے ڈی سی اعجاز منیر ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک ضیا الحق، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرثمر عباس سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.