پاکستان کینال لیبر یونین بلوچستان کی مرکزی کابینہ ومجلس عاملہ کا اجلاس

جمعرات 7 اپریل 2016 17:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء ) پاکستان کینال لیبر یونین بلوچستان ( سی بی اے ) کے مرکزی کابینہ ومجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ زیر صدارت مرکزی صدر محمد عمرجتک نے اہم فیصلے کئے گئے اور ایک مذمتی قدارارداد بھی پاس کی گئی مزمتی قرار داد میں ایریگیشن میں ایم ایم پی اے جان جمالی کی بے جا مداخلت کی شدید الفاط میں مذمت کی گئی اور وزیر اعلیٰ؟ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پرزور اپیل کی ئی کہ ایم پی اے جان جمالی صاحب کو پابند کی ا جائے کہ وہ ایریگیشن سمیت دوسرے اداروں میں یونین معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔

اور اداروں میں سیاسی مداخلت سے باز رہیں اور محکمہ کے آفیسران کو کسی یونین کے اپنے جمالی عہدیداروں کو سپورٹ کرنے کیلئے دباو ڈالنے اور اائے روز غیر قانونی ٹرنسفر پوسٹیں اور اپنے من پسند یونین کی سپورٹ کرنے کیلئے فون اور دوسرے ذرائع سے دباو ڈالنے کی غیر قانونی غیر اخلاقی منفی اقدامامات سے گیز کیاجائے اور آفیسران اور یونین کو قانون کے دائرے میں کام کرنے دیا جائے جب بھی سی بی اے یونین اور دوسری رجسٹرڈ یونین سیکرٹری سمیت خصوصا نصیر آبادصحبت پور ، کے ایریگیشن میونسپل کمینیٹر اور دوسرے متعلقہ آفیسران سے غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ ، بھرتیوں پر بات کرتے ہیں تو ان کا یہ جوا ب ہوتا ہے کہ ہمیں سیاسی دباو کا سامنا ہے اور اس میں جان جمالی ایم پی اے کانام لیا جا تاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس حوالے سے یہ فیصلہ بھی کی اگیا کہ جان جمالی ایم پی اے بلوچستان کا اگر ادارے میں مدٓخلت جاری رہتی ہے اور اس مذمتی قرارداد پر اگر وزیر اعلیٰ: بلوچستان نوٹس نہیں لیتے تو پھر اس سیاسی مداخلت کے خلاف اور ایم پی اے جان جمالی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی یونین ہذا کے وفد نے بلوچستان لیبر فیڈریشن اور اپاکستان ورکرز کنفڈریشن بلوچستان کے قائدین سے بھی اس سیاسی مداخلت کے حوالے سے ملاقات کرکے اس کی روک تھام کیلئے فیڈریشن اور کنفڈریشن کی سطح پر کردار ادا کرنے کی بھی استدعا کی جس پر یونین ہذاہ مکمل حمایت کی یقینی دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :