پاکستانی قوم مسلم لیگ ن کی حکو مت پر بھرپور اعتماد کرتی ہے، چوہدری شاہ نواز رانجھا

جمعرات 7 اپریل 2016 16:53

سرگودھا۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) پاکستانی قوم وزیر اعظم محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے ۔ عوام 2018ءء کے انتخابات میں عمران خان سے جھوٹے الزامات کا جواب مانگیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا اور ضلعی کوآرڈینیٹر رائے حامد رضا بھٹی نے ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلعی اور تحصیل عہدیداران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پر جھوٹے الزامات لگانے والے کمیشن میں جاکر اپنے الزام ثابت کریں ورنہ اللہ تعالیٰ اور پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج تک اپنی آمدن کے متعلق نہیں بتایا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے تمام کارکنان وزیر اعظم محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ ہم وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے ضامن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :