سینئر سول جج میرپور نے شہری کی جانب سے اسے اسی کی زمین سے بے دخل کرنے کے مقدمہ میں بلدیہ ملازمین و آفیسران سمیت شبیر احمد چیچی اور محمد صغیر عرف شیدو کو 9 اپریل 2016 کو عدالت طلب کر لیا‘نوٹس جاری

جمعرات 7 اپریل 2016 15:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) سینئر سول جج میرپور نے بلدیہ ملازمین و آفیسران سمیت شبیر احمد چیچی اور محمد صغیر عرف شیدو کو 9 اپریل 2016 کو عدالت طلب کر لیا۔نوٹس جاری ۔تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج میرپور نے چودھری فیض محمد ولد خوشحال دین قوم گجر کی درخواست بخلاف مسئولان زیر دفعہC.PC.94 بابت خلاف ورزی فیصلہ و پرچہ ڈگری مصدرہ27/01/2005 مثل نمبر412 دائر 22/12/1997 پر بلدیہ میرپور کے سات ملازمین و آفیسران سمیت شبیر حسین چیچی ولد محمد انور سیکٹر ایف ٹو اور محمد صغیر عرف شیدو ولد محمد اسماعیل ساکن ایف ٹو کو 9 اپریل کو نوٹس جاری کر کے عدالت طلب کر لیا ہے ۔

چودھری فیض محمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل نے دعویٰ دائر کرتے ہوئے حکم امتناعی عارضی بخلاف مسئولان حاصل کیا کہ مسئولان سائل کے ملکیتی و مقبوضہ پلاٹ نمبر191/B تعدادی 350.50 مربع گز جو سائل کو تحت ضابطہ الاٹ تھا میں سے غیر قانونی طریقہ سے سڑک گذارنا چاہتے ہیں جبکہ پارٹ پلان / ماسٹر پلان میں سڑک نہ تھی بلکہ مسئولان محض ذاتی عناد اور سینہ زوری کی بنیاد پر سڑک گذار کر سائل کو اس کے قیمتی پلاٹ سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر مسئولان کے خلاف عدالت گرامی سے فیصلہ ہوا اور سائل کا دعویٰ پرچہ ڈگری ہو گیا اور مسئولان کو پابند کیا گیا کہ وہ سائل کے ملکیتی و مقبوضہ پلاٹ نمبر191/Bمیں سے غیر قانونی طریقے سے اور ماسٹر پلان کے مغائر سڑک گذارنے سے باز وممنوع رہیں۔مسئولان کچھ سالوں تک خاموش رہے مگر اب مورخہ 09.03.2016 سے دوبارہ سائل کے ملکیتی پلاٹ نمبر191/B تعدادی 350.50 مربع گز میں سائل اپنے مکان کی دوبارہ Mantinance بعد منظوری نقشہ ترمیم کی تو مسئولان آئے اور سائل کے ملکیتی مکان کے پلاٹ و چار دیواری میں دوبارہ سڑک گذارنے کی غرض سے گیٹ اور چار دیواری کو گرانے کی کوشش کی ۔جس پر دوبارہ از سر نو مسئولان نے ایک جعلی ،فرضی اور بوگس رپورٹ تیار کی ۔جس کا حقائق سے کوئی واسطہ نہ ہے۔

متعلقہ عنوان :