کراچی،جام صادق پل پر کنٹینرسوزوکی ہائی روف پرگرگیاجس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی

جمعرات 7 اپریل 2016 15:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع جام صادق پل پر کنٹینرسوزوکی ہائی روف پرگرگیاجس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی میں واقع جام صادق پل پر کنٹینراچانک سوزوکی ہائی روف پرگرگیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی سوزوکی ہائی روف CG7683مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں دو افراد موقع پرہی جاں بحق ہو گئے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ سوزوکی ہائی روف کو کنٹینر کے نیچے سے نکالنے کے لئے ہیوی مشینری کو طلب کیا گیا تاکہ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے ذریعے لوگوں کو گاڑی سے نکالا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تمام افراد کو تعلق فیصل آباد سے ہے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے کراچی آئے تھے۔لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیواہلکاروں نے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے

متعلقہ عنوان :