بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے حب پاور کمپنی اور ٹی سی ایف کے مابین معاہدے کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 7 اپریل 2016 15:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے حب پاور کمپنی اورٹی سی ایف نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئیے ہیں ۔معاہدے کے تحت علاقے کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے حبکو ، موزہ کنڈ ، لسبیلہ میں ٹی سی ایف پرائمری اسکول تعمیر کرے گی۔اس اسکول کے بنیادی ڈھانچے میں پانی، بجلی ، کلاس روم اور ریسورس سینٹر سمیت تمام سہولیات موجود ہوں گی۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ 15ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا جس پر17ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس اسکول میں 180بچوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ ابتدائی طور پر اس میں کے جی سے لیکر پانچویں کلاس تک کی تعلیم دی جائے گی بعد ازاں طلباء کی تعداد بڑھنے پر کلاسز کی استعداد کو اگلی سطح تک بڑھا دیا جائے گا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حبکو پہلے ہی حب میں ایک پرائمری اور دو سیکنڈری اسکولز چلا رہی ہے۔ جہاں اردگرد کے علاقوں سے 450 سے زائد بچے تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں جبکہ نیا تعمیر ہونے والا اسکول موجودہ اسکول کے کمپاوًًنڈ میں تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :