راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ‘محکمہ موسمیات

جمعرات 7 اپریل 2016 15:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی بلوچستان ، فاٹا ، کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے پیر کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ ، ڑوب ، قلات ، نصیر آباد ‘ سبی ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ‘ جمعہ سے پیر کے دوران فاٹا ‘ بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ‘ہفتہ سے اتوار کے دوران بالائی پنجاب ، اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

اس دوران ڈیرہ غازی خان ‘ ڈیرہ اسماعیل خان ، ملتان ، ساہیوال ، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اتوار اور پیر کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے

متعلقہ عنوان :