ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزم معظم علی درخواست ضمانت پرایف آئی اے وکیل مقررنہ کرسکی

فاضل جج کی غیرحاضری پر کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی گئی

جمعرات 7 اپریل 2016 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزم معظم علی درخواست ضمانت پرایف آئی اے وکیل مقررنہ کرسکی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کو ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزمان معظم علی خان، سید محسن اورخالد شمیم کی جانب سے بریت کی درخواستوں کی سماعت کرنا تھی، تینوں ملزمان کوسیکیورٹی وجوہات کی بنا پرعدالت کے روبروپیش نہیں کیا جاسکا ‘ فاضل جج کی غیرحاضری پر کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب ایف آئی اے ملزم معظم علی خان کی درخواست ضمانت پر وکیل استغاثہ ہی مقررنہیں کرسکی جس کی وجہ سے اس درخواست کی سماعت بھی تاخیر ہوسکتی ۔

متعلقہ عنوان :