پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیراعظم کے اہل خانہ سے متعلق خبریں توڑ مروڑ کر پیش کی گئیں ‘ دانیال عزیز
جمعرات 7 اپریل 2016 14:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیراعظم کے اہل خانہ سے متعلق خبریں توڑ مروڑ کر پیش کی گئیں ‘ پی ٹی آئی والے جھوٹے ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر منہ چھپا رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں علیم خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوٴں کا الیکشن کمیشن میں رش ہوتا تھا ‘ پی ٹی آئی والے جھوٹے ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر منہ چھپا رہے ہیں اورعمران خان اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔
پانامہ لیکس کے حوالے سے دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہرادارے کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔دانیا ل عزیز نے کہاکہ وزیر اعظم کے اہل خانہ کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئی ہیں ‘ عمران خان خود دھرنے میں لوگوں کو ٹیکس نہ دینے کی ترغیب دیتے رہے۔ شوکت خانم اسپتال کا پیسہ آف شور کمپنیز میں لگایا گیا اورشوکت خانم کے فنڈز غیر ملکی سرمایہ کاری میں ضائع کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.