مالا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے سمری صدر مملکت کو بھیجی جا رہی ہے ‘صوبائی حکومت
جمعرات 7 اپریل 2016 14:47
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) صوبے خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ مالا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے سمری صدر مملکت کو بھیجی جا رہی ہے تاکہ وہاں کے عوام کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے تصدیق کی کہ صوبائی حکومت کی طرف سے سفارشات پر مبنی ایک سمری تیار کی ہے، صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سمری میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مالا کنڈ ڈویژن گذشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی اور شدت پسندی سے بری طرح متاثر رہا ہے اور عوام نے بڑے نقصانات برداشت کیے لہٰذا اس علاقے میں نافذ کردہ کسٹم ایکٹ کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا تھا کہ مالا کنڈ ڈویژن میں شدت پسندی کے واقعات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بڑی تعداد میں استعمال ہو رہا ہے اس وجہ سے دہشت گردی روکنے کی بنا پر اس علاقے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.