Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے مزید چار کشمیریوں کو شہید کر دیا

جمعرات 7 اپریل 2016 14:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے مزید چار کشمیریوں کو شہید کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کے ایک افسر نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فورسز اور مجاہدین کے درمیان تصادم جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جمعرات کی صبح ہوا جس میں فوج نے حزب المجاہدین کے دو مجاہدین کو شہید کر نے کا دعویٰ کیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم صبح پانچ بجے کے آس پاس شروع ہوا تھا۔

فوجی حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین مختلف جھڑپوں میں چار شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن میں ایک کی شناخت نصیر احمدپنڈت اور دوسرے کی وسیم احمٹ ملّا کے نام سے کی گئی ‘نصیر احمد کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ محکمہ پولیس کے سابق ملازم ہیں اور کانسٹبل کی حیثیت سے وہ گذشتہ برس ہتھیار سمیت پولیس کی نوکری چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ‘وسیم احمٹ کا تعلق پہلی پورہ سے بتایا گیا ہے دوسری جانب فورسز کے ہاتھوں ان دو افراد کی شہادت کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی لوگوں نے بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اطلاعات کے مطابق احتجاجا نوجوانوں نے فورسز کی ایک گاڑی کو آک لگا دی ۔

(جاری ہے)

لوگوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے عام شہریوں کو نشانہ بنایاہے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :