Live Updates

امجد اللہ نے دستبردار ہونے سے پہلے پیپل پارٹی میں شمولیت کیلئے ملاقات کی تھی ‘پی پی رہنما کا دعویٰ

پی ٹی آئی امیدوار نے دستبرداری کے عوض مالی فائدے کا مطالبہ کیا تھا ‘ نجمی عالم

جمعرات 7 اپریل 2016 14:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے کہا ہے کہ این اے 245 سے پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ نے دستبردار ہونے سے پہلے پیپل پارٹی میں شمولیت کیلئے ان سے ملاقات کی تھی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پی پی پی کراچی نجمی عالم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ا مجد اللہ نے بدھ کی شام 5 بجے ان سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا کہا اور دستبرداری کے عوض مالی فائدے کا مطالبہ کیا تھا تاہم انکار پر امجد اللہ نے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دیکھنا چاہیے تھا کہ ٹکٹ کس کو دے رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس الیکشن میں سرپرائز دیگی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :