کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر واقع چیک پوسٹ پر حملہ کر نے والے 15 شدت پسند مارے گئے

جمعرات 7 اپریل 2016 14:42

لوئر کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) فاٹا کی لوئر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر واقع ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 15 دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے گئے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے منگارو چیک پوسٹ پر کم16 شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، تاہم سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کرکے حملہ پسپا کر دیاجس کے نتیجے میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے.واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :