یورپی یونین کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی ضرورت نہیں، یورپین سینٹرل بینک

جمعرات 7 اپریل 2016 14:39

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) یورپین سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ یونان کے معاملے پر یورپی یونین کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپین سینٹرل بینک سے وابستہ ایک اہم عہدہ دار ایوالڈ نوٹنی نے بتایا کہ یونان کے قرضوں کے بحران کے حل کے لئے آئی ایم ایف کی سرگرمیاں کی زیادہ ضرورت باقی نہیں رہی ہے کیونکہ یورپی یونین اس مسئلہ کو خود حل کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اقتصادی طور پر ہمیں اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ اسے ہم خود حل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :