برطانیہ:تین بڑے بینکوں نے رواں سال کے اختتام تک ملک میں موجود 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
جمعرات 7 اپریل 2016 14:33
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء)برطانیہ کے تین بڑے بینکوں نے رواں سال کے اختتام تک ملک میں موجود 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ان بینکوں کے قریبی ذرائع کے مطابق برطانیہ کے تین بڑے مالیاتی اداروں ایچ ایس بی سی، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ (آربی ایس) اور بارکلیز نے 2016 ء کے اختتام تک ملک میں موجود اپنی برانچوں میں سے 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ہزاروں صارفین کی ان بینکوں تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ پچھلے 20 سالوں کے دوران برطانیہ میں کام کرنے والے بڑے مالیاتی اداروں کی برانچوں کی تعداد نصف رہ گئی ہے بالخصوص گزشتہ سال کے حکومت کے اس حکم نامے کہ ، بینک اپنی برانچوں کے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ صارفین کی تعداد کے حساب سے کریں، کے بعد بینک برانچوں کی تعداد میں خاصی کمی آئی ہے۔(جاری ہے)
ایچ ایس بی بینک کی جانب سے رواں سال سب سے زیادہ (200 ) برانچیں بند کرنے کاامکان ہے، اس کے علاوہ رائل بینک آف سکاٹ لینڈ اور بارکلیز بینک 100 سو برانچیں بند کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی تعداد میں بینکوں کی بندش برٹش ہائی سٹریٹ کی موت کی مانند ہوگا اور اس سے مقامی کاروباری ادارے شدید متاثر ہونگے۔ایچ ایس بی سی، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ اور بارکلیز کے ذرائع کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ بیانات کے مطابق وہ صارفین کی کم آمد کے باعث اور آن لائن اور موبائل بینکنگ کے فروغ کیلئے اپنی برانچوں کی تعداد کم کررہے ہیں۔تینوں بینکوں کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ایچ ایس بی سی کا کہنا تھا کہ وہ پوسٹ آفس کے ساتھ شراکت داری جبکہ بارکلیز بینک نے سپرمارکیٹ کمیٹی چین (اے ایس ڈی اے ) کے ذریعے اپنی خدمات صارفین کو فراہم کرنے کا منصوبہ بتایا۔یاد رہے کہ برطانیہ میں2014 ء کے اختتام پر ہر ایک لاکھ افراد کیلئے اوسطا 25 بینک برانچیں تھیں جبکہ فرانس میں 38 جبکہ سپین میں فی لاکھ افراد کیلئے بینک برانچوں کی اوسط تعدا 70 تھی۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.