ایف آئی اے نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں پراسیکوٹرکی تقرری کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مہلت مانگ لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 اپریل 2016 14:30

ایف آئی اے نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں پراسیکوٹرکی تقرری کیلئے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) ایف آئی اے نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں پراسیکوٹرکی تقرری کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مہلت مانگ لی،سماعت 12اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثرعباس کی رخصت کے باعث ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی درخواست پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی،تاہم ایف آئی اے نے پراسیکورٹرکی تقرری کیلئے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔جج کی رخصت کے باعث ملزم خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کی رہائی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ بھی نہ سنایا جاسکا،مزید کارروائی 12 اپریل کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :