نیب کارروائی: ڈاکٹر عاصم حسین کو سرکاری زمین الاٹ کرنے والا سابق ڈائریکٹر گرفتار

جمعرات 7 اپریل 2016 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے اطہر حسین کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اطہر حسین پر سرکاری زمین غیر قانونی طور پر ڈاکٹر عاصم کو الاٹ کرنے کا الزام ہے تاہم آج نیب نے کارروائی کرتے ہوئے اطہر حسین کو گلشن اقبال سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے اطہر حسین کی گرفتار ی کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین اس سے پہلے ہی کرپشن اور حدود سے تجاوز کے الزامات پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :