عالمی منڈی میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی

جمعرات 7 اپریل 2016 14:12

ٹوکیو ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) عالمی منڈی میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت ربڑ کے مستقبل کی خریداری کے لئے معاہدے 180.6ین یا 1.64ڈالر فی کلو گرام میں طے پائے گئے اور قیمتوں میں 0.2 ین فی کلو گرام کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کاروباری سیشن میں قیمتیں 4 فیصد تک بڑھ گئی تھیں۔شنگھائی فیوچر کے تحت ربڑ کی قیمتوں میں دو سینٹ فی کلو گرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے معاہدے 141.3 سینٹ فی کلو گرام میں طے پائے گئے۔