امریکا میں کاٹن کی قیمتیں مستحکم

جمعرات 7 اپریل 2016 14:12

نیو یارک۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) امریکا میں کاٹن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی ای فیوچر کے تحت کاٹن کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے58.9 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 58.54 اور 59.18سینٹ فی پاؤنڈ رہی۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 25958 گانٹھوں کا کاروبار ہوا۔