پام آئل کی قیمتوں میں کمی

جمعرات 7 اپریل 2016 14:11

کوالالمپور ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) ملائیشیا میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادہ پیداوار اور برآمدی طلب میں کمی کی وجہ سے پام آئل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کی خریداری کے لئے معاہدے 1.2 فیصد کی کمی کے بعد 2722 رنگٹ یا 695 ڈالر فی ٹن میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کے کاروباری سیشن میں قیمتیں 2708ڈالر تک گر گئی تھی جو 25مارچ کے بعد پام آئل کی کم ترین شرح ہے کاروباری سرگرمیوں کے دوران 25 ٹنوں پر مشتمل 48,993 لاٹس کا کاروباری ہوا۔

متعلقہ عنوان :