روس کی تیل کی فی بیرل قیمتیں 45 سے 50 ڈالر کی سطح پر رکھنے کی حمایت

جمعرات 7 اپریل 2016 14:11

ماسکو۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) روس نے تیل کی فی بیرل قیمتیں 45 سے 50 ڈالر کی سطح پر رکھنے کی حمایت کی ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لئے بی بیرل قیمتیں 45سے 50 ڈالر کے درمیان رکھنا قابل قبول ہے واضح رہے کہ تیل پیدا اور برآمد کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک کا اہم اجلاس 17اپریل کو دوحہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں روس ‘ وینزویلا ‘ قطر اور سعودی عرب کے حکام شریک ہوں گے اجلاس میں فروری میں تیل کی پیداوار کو ایک خاص سطح پر رکھنے کے ضمن میں معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔روس کی وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ روس سمجھتا ہے کہ عالمی منڈی میں 45سے لیکر 50 ڈالر فی بیرل تک کی قیمتیں ایک قابل قبول صورتحال ہے اور اس سے تیل کی عالمی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :