Live Updates

عمران خان بلی بن کر خیبرپختونخوا میں صرف چوہوں کا شکار کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کا کیس ہے،الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اب خود چھپتے پھر رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 اپریل 2016 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کا کیس ہے،الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اب خود چھپتے پھر رہے ہیں، عمران خان بلی بن کر خیبرپختونخوا میں صرف چوہوں کا شکار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیں حکم امتناعی کے پیچھے چھپتی ہے، تحریک انصاف نے باہر سے پیسہ لے کر پاکستان کی ساکھ کو ٹھیس پہنچائی ہے، عمران خان قوم سے سچ بولیں، عمران خان مرد بنیں اور الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بلی بن کرخیبرپختونخوا میں صرف چوہوں کا شکار کر سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات