مسلم لیگی قیادت کارکنوں کی صحیح معنوں میں قدر کرتی ہے‘شیخ سراج منیر

جمعرات 7 اپریل 2016 13:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ قیادت کا مشکور ہوں نے جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے اہم ذمہ داری (ممبر مجلس عاملہ) سونپی اور یہ ثابت کردیا کہ مسلم لیگی قیادت کارکنوں کی صحیح معنوں میں قدر کرتی ہے اور اُن کو پارٹی میں جائز مقام بھی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

مجھے ممبر مرکزی مجلس عاملہ منتخب کرنے پر قائد کشمیر قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا شکرگزار ہوں۔ انشاء اللہ پارٹی ڈسپلن اور قائد کی پالیسیوں پر کاربند رہ کر پارٹی اور عوام کی خدمت کرتارہونگا۔ آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر بھاری عوامی مینڈیٹ کیساتھ برسر اقتدار آئیگی اور حکومت قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں بنے گی ۔