پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن حلقہ دو لچھراٹ 23 اپریل کو پٹہکہ کے مقام پر اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی

جمعرات 7 اپریل 2016 13:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن حلقہ دو لچھراٹ 23 اپریل کو پٹہکہ کے مقام پر اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی۔ جس میں حلقہ دو لچھراٹ سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایف کے کارکنان شرکت کرینگے۔ انتظامات کے حوالہ سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق کے ساتھ حلقہ دو کی پی ایس ایف کا کوئی جھگڑا نہیں‘ جیالا کنونشن کیخلاف سازشیں کرنیوالے سیاسی مداری ہیں۔

23 اپریل کا جیالا کنونشن سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائیگا بھرپور طلباء قوت کا مظاہرہ کرینگے اور یہ ثابت کردینگے کہ حلقہ دو کے اندر پیپلزپارٹی ‘ پی وائی او اور پی ایس ایف مضبوط اور منظم ہے۔ 23 اپریل برو ز ہفتہ ایئرپورٹ کے مقام سے ریلی کا انعقاد کریگی جوپٹہکہ ورکز کنونشن میں اختتام پذیر ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف ضلع مظفرآباد کے سینئر نائب صدر محمد فاروق میر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سید مہدی رضا نقوی 23 اپریل کو سیکرٹری جنرل حلقہ دو کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ طلباء سیاست ہی عملی سیاست کے آغاز میں سنگ میل ثابت ہوتی ہے۔ پی ایس ایف پیپلزپارٹی کی بنیادی نرسری ہے۔ پی ایس ایف حلقہ دو لچھراٹ سید بازل نقوی کی قیادت میں متحد و منظم ہے۔ 23 اپریل کو جیالا کنونشن تاریخ سازش ہوگا۔