حلقہ دو لچھراٹ کی معروف سماجی شخصیت میر ساجد سلہریا کا باقاعدہ عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

جمعرات 7 اپریل 2016 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء)افواہیں دم توڑ گئیں‘میڈیکل کے شعبہ میں شہرت حاصل کرنیوالے حلقہ دو لچھراٹ LA25 کے معروف سماجی شخصیت میر ساجد سلہریا نے باقاعدہ عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا‘ 10 اپریل بروز اتوار ورکز کنونشن میں اہم اعلان کرینگے۔ مانک پیاں میں ہونیوالے اس ورکرز کنوشن کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے‘ 5 یونین کونسلز اور 127 پولنگ اسٹیشن سے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنان اس ورکرز کنونشن میں شرکت کرینگے۔

میر سجاد سلہریا باقاعدہ اپنے سیاسی کیریئر کے بارے میں اہم اعلانات اتوار کے روز کرینگے۔ تمام تر افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ زرائع کے مطابق میر ساجد سلہریا نوجوان شخصیت ہیں جنہوں نے میڈیکل کے شعبہ میں کارہائے نمایاں سرانجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

میر ساجد سلہریا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حلقہ لچھراٹ کے اندر سفارشی کلچرعروج پر پہنچ چکا ہے‘ ماما بھانجے کی سیاست اب ختم ہو کر رہے گی۔

آزادکشمیر کے اندر نظریاتی طور پر کوئی جماعت کام نہیں کررہی۔ مفادات نے تمام جماعتوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ سیاستدان بھی ووٹ حاصل کر کے پانچ سال عوام کو نظر نہیں آتے۔ یہاں پر سب سفارشی نظام رائج ہے اس نظام کیخلاف بھرپور قوت کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ ڈور ٹو ڈور ورکرز کنونشن کے حوالہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کمیٹیاں بھی ورکرز کنونشن کیلئے تشکیل دے دی گئی ہیں۔

باشعور عوام سیاسی مداریوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اوراپنا حق رائے دہی بہترین قیادت کیلئے استعمال کرینگے اسی میں حلقہ کی عوام کی بہتری ہے ۔ حلقہ لچھراٹ قدرتی حسن سے مالا مال ہے اسکے باوجود عوام محرومیوں کا شکار ہے۔ تعلیم عام ہونے کے بجائے صرف امیروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ سرکاری اساتذہ سیاست میں مشغول ہیں ہر محکمہ کے اندر ایسے سیاستدان پیدا ہو چکے ہیں جنہوں نے محکمہ جات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ میری گزارش حلقہ کی عوام سے اتنی ہی ہے کہ وہ اپنا ووٹ بہترین قیادت کو دیں جو ان کے حقوق کا تحفظ کرسکے‘ حلقہ لچھراٹ کے عوام سے مزید گزارش ہے کہ وہ اس ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت کریں۔