کھوئی رٹہ‘عالم میموریل اکیڈمی بنڈلی میں تقریب تقسیم انعامات

جمعرات 7 اپریل 2016 13:30

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء)عالم میموریل اکیڈمی بنڈلی میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی مہمان خصوصی پرو فیسر عبداللہ طاہر اور سابق اے ای او محمد صادق شاہین تھے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کرن شبیر نے سر انجام دےئے تلاوت کلام پاک کا شرف عروسہ مجید نے حاصل کیا نعت روحیل محفوظ نے پیش کی سکول کے بچوں نے ڈرامہ ، ملی نغمہ اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا تقریب کی صدارت سرپرست اعلیٰ سردار جنید علی خان نے کی تقریب سے چےئرمین زکوةٰ راجہ ظفر اقبال ، چےئرمین راجہ خورشید ، پی وائی او آزاد کشمیر کے وائس چےئرمین راجہ محمد جہانگیر اور حاجی راؤف کیانی نے خطاب کیا تقریب کے اختتام پر انعامات تقسیم کیے گئے ۔