میڈم زاہدہ شریف ہمہ وقت محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں‘سیاسی وسماجی رہنماء

جمعرات 7 اپریل 2016 13:30

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں زاہدہ شریف ایک فرض شناس ، دیانتدار اور قانون کی عملداری پر یقین رکھنے والی آفیسر ہیں ان کا دور بڑا متوازن اور یاد رکھنے والا عرصہ ہے اگر محکمہ تعلیم کو اس قسم کے فرض شناس اور اساتذہ کی عزت نفس کا خیال رکھنے والے آفیسر دستیاب ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ محکمہ تعلیم دوبارہ فعال نہ ہو ان خیالات کا اظہار کھوئی رٹہ کے سیاسی ، سماجی و مذہنی رہنماؤں ممبر محمد بشیر ، ممبر بیر ولی، چوہدری محمد فریاد، سردار ساجد محمود، سائرس نثار ، توصیف اللہ جرال، چوہدری محمد یوسف، عطاء مصطفی ، عبدالاسلام ، پہلوان یعقوب ، پہلوان چوہدری محمد مجید و دیگر نے ایک اخباری بیان میں کیا رہنماؤں نے کہا کہ میڈم زاہدہ شریف ہمہ وقت محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں ضلعی دفتر میں واضح طور پر ڈسپلن نظر آرہا ہے لوگوں کے جائز کام میرٹ پر ہو رہے ہیں دفتر میں کوئی فائل التوا میں نہیں ان کی زیر نگرانی تعلیمی اداروں کا نظام بہتر ہو رہا ہے تعلیمی اداروں کی چیکنگ ہو رہی ہے ایسا عمل بہت طویل عرصہ کے بعد دیکھنے کو ملا کہ کوئی تعلیمی آفیسر اداروں کا معائنہ کر رہا ہے نظام تعلیم کی بہتری کے نقط نظر سے اگر جانبدارانہ تجریہ کیا جائے تو مسز زاہدہ شریف مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والی وہ واحد تعلیمی آفیسر ہیں جن کا اس وقت کوئی ثانی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :