آفیسران ریاست کی ترقی اور حوشحالی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں‘وزیر اطلاعات

جمعرات 7 اپریل 2016 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء)آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے کہا ہے کہ آفیسران کو چاہیے کہ اپنا کام لگن اور دیانتداری سے سرانجام دیں اور ریاست کی ترقی اور حوشحالی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں محکمہ اطلاعات ایک آئینہ کی طرح ہے جس سے پوری ریاست کی ترجمانی ہوتی ہے ۔ سید بشارت حسین کاظمی نے اپنی پوری سروس محنت ، لگن ، دیانتداری اور لوگوں کے لیے آسانیاں پید ا کرنے میں وقف کی جس پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

محکمہ اطلاعات کے ملازمین ان کے تجربے سے مستفید ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابدنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات سید بشارت حسین کاظمی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر محکمہ اطلاعات کے ملازمین کی طرف سے دی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

الوداعی تقریب سے آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سید ظہور الحسن گیلانی ، سیکرٹری زراعت و امور حیوانات ڈاکٹر شہلا وقار ، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال ، سید بشارت حسین کاظمی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قرة العین ، خورشید احمد عباسی اور سید اقارب نقوی نے بھی خطاب کیا ۔

جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بشیر مرزا، آفیسران اطلاعات مقصود احمد میر ، سردار محمد اکمل ، سید آصف حسین نقوی ، گلناز رزاق کے علاوہ محکمہ اطلاعات کے جریدہ و غیر جریدہ ملازمین موجود تھے ۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات سید ظہور الحسن گیلانی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے ملازمین بڑی جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں سید بشارت حسین کاظمی کی محکمہ کے لیے خدمات مشعل راہ ہیں جن کے تجربہ سے محکمہ کے ملازمین استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت و امور حیوانا ت ڈاکٹر شہلا وقار نے کہا کہ محکمہ اطلاعات نے اپنے محدود وسائل کے ہوتے ہوئے حکومت کی بھر پور ترجمانی کر رہا ہے جس کے آفیسران انتہائی محنتی ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ سید بشارت حسین کاظمی کی محکمہ اطلاعات کے لیے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کسی بھی کام کو اپنا لیے چیلنج سمجھا کر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں ایک ہی کام اچھا کیا جو کہ ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو میر پور سے مظفرآباد لایا جس سے محکمہ اطلاعات پہلے سے زیادہ فعال ہوا ہے ۔ تقریب سے ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ باوجود کم وسائل کے ہم محکمہ کو فعال کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہے ہیں سید بشارت حسین کاظمی کو رول ماڈل بنا کر دیگر ملازمین محکمہ کی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دیں ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید بشارت حسین کاظمی نے کہا کہ اس پروقار تقریب کے انعقاد سے نہ صرف میری بلکہ تمام آفیسران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ساری ملازمت کے دوران ریاست اور عوام کی خدمت کو ترجیحی دی ریاستی اور مقامی اخبارات کو برابری کی بنیاد پر اشتہارات دیے ۔ اس موقع انہوں نے تقریب کے انعقاد پر محکمہ کا شکریہ ادا کیا ۔