چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کی ملاقات

جمعرات 7 اپریل 2016 13:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

خالد محمود نے چودھری شجاعت حسین کی وزارتِ عظمیٰ اور چودھری پرویزالٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران بیرون ملک پاکستانی تارکین وطن کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات اور انہیں مختلف سہولتوں کی فراہمی پر تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن اب بھی ان کے دور کو یاد کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے کہا کہ تارکین وطن کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے، بیرون ملک اور پاکستان میں ان کے مفادات کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :