فی ایٹ کرسلر کا مشی گن پلانٹ سے 1300 ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ

جمعرات 7 اپریل 2016 13:19

نیویارک ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) امریکی موٹر ساز کمپنی فی ایٹ کرسلر نے اپنے مشی گن کے پلانٹ سے 1300 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق مشی گن میں واقع اس کے کرسلر 200 سیڈان کی طلب میں بہت زیادہ کمی واقع ہوگئی ہے جس کے باعث مالی معاملات کو متوازن رکھنے کیلئے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملازمین کی کمی کے بعد فیکٹری سے ضرورت کے مطابق پیداوار حاصل کی جائے گی جسے بالخصوص فی ایٹ کرسلر کے اسی پلانٹ سے تیار ہونے والی گاڑیوں میں استعمال کیا جائے گا۔ڈاؤن سائزنگ کا حالیہ منصوبہ 2009 ء کے بعد اس طرح کا سب سے نمایاں منصوبہ ہے جس سے اس فیکٹری کا 41 فیصد سٹاف جبکہ فیاٹ کے تمام کارخانوں کے ملازمین کا مجموعی طور پر تین فیصد حصہ متاثر ہوگا۔کرسلر۔ 200 کی اہم صارف کار رینٹل کمپنیاں ہیں، پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی گاڑیوں کی فروخت میں 60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :