پانامہ لیکس: سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے آئینی درخواست دائرکردی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 اپریل 2016 13:17

پانامہ لیکس: سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے آئینی درخواست دائرکردی گئی،درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات سے کرائی جائے۔

(جاری ہے)

محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ پانامہ لیکس کے ثبوتوں کے بعد وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے۔وہ وزیراعظم آرٹیکل62 اور63 کے زمرے میں آ چکے ہیں۔درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، تحقیقاتی نیب سے کرائے جائے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک وزیر اعظم کو معطل کیا جائے۔