بی جے پی کے بر سراقتدار آنے کے بعد سے یونیورسٹیوں میں بے چینی اور خوف کی کیفیت ہے، کانگریسی رہنما

جمعرات 7 اپریل 2016 13:14

سرینگر ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے این آئی ٹی کے احاطے میں طلبہ و طالبات کی بے چینی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بی جے پی برسراقتدار آئی ہے یونیورسٹیوں میں بے چینی اور خوف و ہرا س کی کیفیت ہے۔

(جاری ہے)

احمد پٹیل نے کہا کہ "یہ صورتحال فلم اینڈ ٹیلیویڑن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) سے شروع ہوئی تھی اور اب متعدد یونیوسٹیوں سے گزرتے ہوئے این آئی ٹی تک پہنچ گئی ہے۔

جب سے بی جے پی مرکز میں اقتدار میں آئی ہے طلبہ و طالبات پر وحشیانہ طاقت کے استعمال اور یونیورسٹیوں میں بے چینی کی کیفیت سب سے زیادہ خوف کا سبب بن گئی ہے، جس کی وجہ سے پولس کے ساتھ طلبہ کی جھڑپیں بھی ہوئی ہے اور پولس کو لاٹھی چارج پر مجبور ہونا پڑا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

متعلقہ عنوان :